پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

شہروں پر ڈرون حملے بزدلی ہیں: گورنر سندھ

لاہور، 8مئی (پی پی آئی) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے بھارت کے شہروں اور آبادیوں پر ڈرون حملوں کو بزدلی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کسی بھی دشمن حملے کا مؤثر جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔گورنر سندھ نے یہ بات لاہور میں اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ موجودگی کے دوران کہی۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان بھارت سے ڈرنے والا نہیں ہے اور دشمن کے کسی بھی حملے کا جلد بھرپور جواب دیا جائے گا۔کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ پاک فوج دشمن کی ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کی طرف سے کسی بھی حملے کی صورت میں فوری کارروائی کی جائے گی۔گورنر سندھ نے بیان میں ڈرون حملوں کی مذمت کرتے ہوئے انہیں بزدلی قرار دیا اور ان کے خلاف عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا۔