پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اپوزیشن لیڈر سندھ علی خورشیدی کی بھارتی جارحیت کے خلاف قرارداد جمع

کراچی، 8مئی (پی پی آئی) سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے بھارتی جارحیت کے خلاف قرارداد جمع کرادی۔ اراکین اسمبلی نجم مرزا، انیل کمار، اور محمد دانیال بھی قرارداد کا حصہ بنے۔ قرارداد میں بھارت کی بزدلانہ کارروائی کو عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے۔خورشیدی نے کہا کہ پاکستان ایک پْرامن ملک ہے، لیکن اپنے دفاع کا حق رکھتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔ بھارتی جارحیت پورے خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے، جس کا سدباب ضروری ہے۔قرارداد میں شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا اور زخمیوں کی صحتیابی کی دعا کی گئی۔ خورشیدی نے کہا کہ قوم وطن کے دفاع کے لیے ہر قیمت پر متحد ہے۔ قرارداد میں بھارت کی عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی نشاندہی کی گئی ہے۔