پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

نوشہرو فیروز میں قومی انسداد پولیو مہم 26 مئی 2025 سے شروع ہوگی، انتظامات مکمل

نوشہروفیروز، 8مئی (پی پی آئی)  ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز، محمد ارسلان سلیم کی زیر صدارت قومی انسداد پولیو مہم کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے ایک اہم اجلاس ان کے دفتر میں منعقد ہوا۔ اجلاس کا مقصد 26 مئی 2025 سے شروع ہونے والی مہم کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دینا تھا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ون) صدام حسین میمن، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر غلام قادر چانڈیو، ای پی آئی مہم کے فوکل پرسن ڈاکٹر عبدالستار بلال سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایات جاری کیں کہ مہم کے دوران ضلع کے پانچ سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے لئے مکمل انتظامات کئے جائیں۔ انہوں نے خانہ بدوش خاندانوں کے بچوں کے لئے خصوصی اقدامات کی اہمیت پر زور دیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ غذائی قلت کا شکار بچوں کو پولیو کے قطرے پلانا ضروری ہے، اور خسرہ کی ویکسین بھی لگانے کے لئے اضافی ٹیموں کی تعیناتی کی ہدایت کی گرم موسم کے دوران ویکسین کی کولڈ چین برقرار رکھنے کے انتظامات پر بھی زور دیا گیا۔ مہم سے قبل مائکرو پلان کی درستگی اور ٹیموں کی تربیت کو یقینی بنانے کے احکامات دیے گئے۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر غلام قادر چانڈیو نے بتایا کہ ضلع میں 3 لاکھ 42 ہزار 312 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ اس مقصد کے لئے مختلف نوعیت کی ایک ہزار 25 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ تمام ٹیموں کو مکمل یونیفارم اور تعارفی کارڈ دیے جائیں گے، اور مہم کے دوران استعمال ہونے والے مواد کا مکمل ریکارڈ رکھا جائے گا۔