وفاقی محتسب کے ریجنل ڈائریکٹر سکھر کی نوشہروفیروزمیں کھلی کچہری، 18 شکایات کا فوری فیصلہ

نوشہروفیروز، 8مئی (پی پی آئی)  وفاقی محتسب کے ریجنل ڈائریکٹر سکھر فرمان علی جتوئی نے محتسب آفس نوشہروفیروز میں وفاقی اداروں سیپکو اور سوئی گیس کے خلاف شکایات سننے کے لئے کھلی کچہری کی صدارت کی۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی محتسب عوام کو سستا اور فوری انصاف فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے۔ اس سلسلے میں آج وفاقی اداروں کے خلاف عوامی شکایات سننے اور ان کے فوری حل کے لئے نوشہرو فیروز میں کچہری منعقد کی گئی۔کھلی کچہری میں 23 شکایات کے ازالے کے سلسلے میں 18 شکایات کا موقع پر فیصلہ سنایا گیا جبکہ 3 شکایات کو نیپرا آفس سکھر ارسال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔سیپکو کے خلاف زیادہ تر شکایات زائد بلنگ اور ڈڈکشن کی موصول ہوئیں، جن میں 2 شکایات پر سیپکو حکام سے تفصیلی رپورٹ بھی طلب کی گئی۔انہوں نے عوام کو یقین دلایا کہ وفاقی اداروں کی جانب سے ناانصافی کی صورت میں وفاقی محتسب آفس سکھر کو سادہ کاغذ پر شکایت درج کرا سکتے ہیں، جس کے لئے انہیں کسی وکیل کی ضرورت نہیں ہے۔کچہری کے دوران سیپکو آفس نوشہروفیروز کے ریونیو آفیسر اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

آغا خان یونیورسٹی کا بلوچستان کے پسماندہ اضلاع میں ویکسی نیشن بڑھانے کا منصوبہ

Thu May 8 , 2025
کراچی/کوئٹہ، 8مئی (پی پی آئی)  آغا خان یونیورسٹی کے مرکز برائے خواتین و بچوں کی صحت نے بلوچستان کے ٹیکہ کاری کے توسیعی پروگرام کے تعاون سے کوئٹہ میں معمول کی ٹیکہ کاری کو مضبوط بنانے کے منصوبے (SRIP) کا آغاز کیا ہے۔ اس پرجوش اقدام کا مقصد کوئٹہ، قلعہ […]