پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان امن کا خواہاں ہے مگر جارحیت کو قبول نہیں کرے گا:صدر آرٹس کونسل

کراچی، 8مئی (پی پی آئی) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی نے بھارت کے جنگی جنون کے خلاف ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔ صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے بھارتی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے مگر جارحیت کو قبول نہیں کرے گا۔پریس کانفرنس حسینہ معین ہال، احمد شاہ بلڈنگ میں ہوئی۔ اس میں معروف ادیب و مزاح نگار انور مقصود، سینئر اداکار و نائب صدر منور سعید، اور جوائنٹ سیکریٹری نور الہدیٰ شاہ نے گفتگو کی۔ شاعر افتخار عارف ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔محمد احمد شاہ نے کہا کہ بھارت نے 7 مئی کو بزدلانہ حملہ کیا جس میں 30 سے زائد جانوں کا نقصان ہوا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے فوجی جوانوں نے بھرپور جواب دیا اور یہ واضح کیا کہ پاکستان ایک مضبوط ملک ہے۔انور مقصود نے کہا کہ جنگ شروع کرنا آسان ہے مگر ختم کرنا مشکل۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کی عوام جنگ نہیں چاہتے اور ہمیں ترقی کے راستے پر چلنا چاہیے۔افتخار عارف نے کہا کہ انسانی جانوں کا ضیاع افسوسناک ہے۔ انہوں نے بین الاقوامی برادری سے امن کے قیام کے لیے کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔نور الہدیٰ شاہ نے بھارت کے میڈیا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جنگ کی حوصلہ افزائی کرنا خطرناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ادیب اور فنکار برادری کو سوچ سمجھ کر بولنا چاہیے۔پیرزادہ قاسم نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان اچھے تعلقات ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں معاشرے کو نالج بیسڈ سوسائٹی بنانا ہے، نہ کہ جنگ کو فروغ دینا۔