میرپورخاص، 8مئی (پی پی آئی) میرپورخاص کی مدینہ مسجد میں علماکرام، سیاسی و مذہبی جماعتوں، اور تاجر برادری نے ایک ہنگامی اجلاس کا انعقاد کیا جس میں بھارت کی جانب سے پاکستان پر کیے گئے حملے کی شدید مذمت کی گئی اور عورت مارچ کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا گیا۔اجلاس کی صدارت مولانا حفیظ الرحمن فیض نے کی جبکہ دیگر شرکامیں مولانا مختیار احمد، مولانا عمران الحق، مفتی شفیع الحق، اور دیگر شامل تھے۔ شرکانے بھارت کی جارحیت کے خلاف واضح اور شدید ردعمل دیا اور کہا کہ اگر دشمن نے کوئی کارروائی کی تو اسے منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔شرکانے اس بات کا عزم کیا کہ وہ پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے اور ملکی سالمیت کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔اجلاس میں عورت مارچ کے نام پر مبینہ فحاشی اور بے حیائی کے فروغ پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا۔ شرکانے کہا کہ مخصوص عناصر معاشرے میں غیر اخلاقی رجحانات کو فروغ دینا چاہتے ہیں، جسے کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔اجلاس کے اختتام پر ملک و ملت کی سلامتی اور استحکام کے لیے دعا کی گئی۔
Next Post
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدیدمندی
Thu May 8 , 2025
کراچی، 8مئی (پی پی آئی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے 8 مئی کو زبردست کمی کا سامنا کیا، جہاں اس کے بڑے انڈیکسز نے نمایاں گراوٹ دیکھی۔ انڈیکس 6,482.21 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 103,526.82 پر بند ہوا، جو پچھلے سیشن کے مقابلے میں 5.89% کی کمی تھی۔ KSE30 انڈیکس میں بھی 2,131.27 پوائنٹس کی نمایاں کمی دیکھی گئی، جو 31,478.14 […]