موجودہ حالات کے تناظر میں کراچی پولیس کی سیکیورٹی اقدامات میں اضافہ

کراچی، 7 مئی (پی پی آئی) ملک اور سرحدوں کی موجودہ کشیدہ صورتحال کے پیش نظر ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کی زیر صدارت کراچی پولیس آفس میں ایک اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا جس میں شہر کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں پولیس کو ہر سطح پر الرٹ رہنے اور چھٹیاں منسوخ کرنے کے احکامات جاری ہوئے۔اجلاس میں ڈی آئی جی ایڈمن، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن، ڈی آئی جی سی آئی اے، زونل ڈی آئی جیز، ڈی آئی جی ٹریفک، کمانڈنٹ ایس ایس یو، ضلعی ایس ایس پیز، ایس ایس پی ایس پی یو، اور دیگر سینئر افسران شریک تھے۔کراچی پولیس آفس سے بدھ کو جاری بیان میں پولیس ترجمان نے کہاکہ اجلاس میں اہم تنصیبات اور سرکاری و غیرسرکاری عمارتوں کی نگرانی میں اضافے کی ہدایت دی گئی۔ پولیس افسران کو بازاروں اور عوامی مقامات پر نظر رکھنے کے احکامات بھی دیے گئے۔اجلاس میں افغان شہریوں کی واپسی، کالے شیشوں اور جعلی نمبر پلیٹس کے خلاف کارروائی، اور بلڈرز ایسوسی ایشن سے متعلق معاملات پر بھی غور کیا گیا۔ نادرن بائی پاس پر مویشی منڈی کی سیکیورٹی، اسٹریٹ کرائم اور منشیات فروشوں کے خلاف اقدامات پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ترجمان نے بتایا کہ ایڈیشنل آئی جی کراچی نے پولیس کی کارکردگی میں بہتری کے لیے جامع اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اور قانون کی عملداری محکمہ پولیس کی اولین ذمہ داریاں قرار دی گئیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

چیئرمین ایم کیوایم پاکستان کی بھارتی میزائل حملے کی مذمت

Wed May 7 , 2025
کراچی، 7 مئی (پی پی آئی) ایم کیوایم پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے پاکستانی سرزمین پر بھارت کے میزائل حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے مودی سرکار کے بہالپور اور کوٹلی مظفرآباد پر حملے کو بزدلانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کی جتنی بھی […]