کراچی،7مئی (پی پی آئی)حر فورس کے روحانی پیشوا پیر صبغت اللہ شاہ راشدی پیر پگاڑا کے بھائی پیر صدر الدین شاہ راشدی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حر فورس دفاع وطن کے لیے افواج پاکستان کے ساتھ مل کر کھڑی ہے۔پیر صدر الدین شاہ راشدی نے پیر صاحب پگارا کا پیغام پہنچاتے ہوئے کہا کہ حر فورس افواج پاکستان کے ساتھ مل کر ملک کے دفاع کی ذمہ داری نبھانے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حر فورس پاکستان کے دفاع کے لیے اپنی قوم اور افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔پیر صدر الدین شاہ راشدی نے کہا کہ پوری قوم متحد ہے اور دشمن کو پاکستان کی سرزمین پر قدم نہیں رکھنے دیا جائے گا۔ انہوں نے بھارت کی جانب سے شہری آبادیوں اور مساجد پر حملے کو بزدلی قرار دیا۔انہوں نے پورے پاکستان کو پیغام دیا کہ بھارت کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں اور جہاد کے لیے تیار رہیں۔ پیر صدر الدین شاہ راشدی نے کہا کہ پوری قوم، افواج پاکستان اور ہر فرد ملک کے دفاع کے لیے اپنا فرض ادا کرے گا۔
Next Post
موجودہ حالات کے تناظر میں کراچی پولیس کی سیکیورٹی اقدامات میں اضافہ
Wed May 7 , 2025
کراچی، 7 مئی (پی پی آئی) ملک اور سرحدوں کی موجودہ کشیدہ صورتحال کے پیش نظر ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کی زیر صدارت کراچی پولیس آفس میں ایک اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا جس میں شہر کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں […]
