ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے، علی خورشیدی

کراچی، 7 مئی (پی پی آئی) اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی علی خورشیدی نے بھارتی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی خودمختاری پر حملہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا اور پوری قوم افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔خورشیدی نے کہا کہ شہری آبادی کو نشانہ بنانا بھارت کی کمزور سوچ کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کے پانچ طیارے گرا کر پاک فضائیہ نے دشمن کو واضح پیغام دیا ہے۔علی خورشیدی نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان وطن کے دفاع کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کرے گی۔ انہوں نے مودی کے جنگی جنون کو خطے کے امن کے لیے خطرہ قرار دیا۔