کراچی، 7 مئی (پی پی آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھارت کی جانب سے پاکستان کی سرزمین اور شہری اہداف پر حملے کو بزدلانہ قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارت کی یہ جارحیت ناقابل برداشت ہے اور اسے نظرانداز نہیں کیا جائے گا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان کی بہادر افواج، خصوصاً فضائیہ، اس حملے کا پوری عزم و حوصلے کے ساتھ جواب دے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا اور پاکستان مکمل طور پر متحد ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کے حملے میں مریدکے، بہاولپور، کوٹلی اور مظفرآباد کے شہری علاقوں کو نشانہ بنانا جنگی جارحیت ہے، اور معصوم خواتین و بچوں کو نشانہ بنانا درندگی کی علامت ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج ایک ناقابلِ شکست قوم کی بھرپور حمایت کے ساتھ بھارتی جارحیت کا جواب دے رہی ہیں اور بھارت کی جارحیت کو کچل دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی خودمختاری کی خلاف ورزی ہرگز برداشت نہیں کرے گا۔ پاکستان متحد ہے اور مکمل طور پر تیار ہے۔
Next Post
پنجاب کے ترقیاتی شعبے زیر غور، اثرات کا جائزہ رپورٹ جاری
Wed May 7 , 2025
لاہور، 7 مئی (پی پی آئی) منصوبہ بندی و ترقیاتی بورڈ کے سیکرٹری ڈاکٹر آصف طفیل نے امپیکٹ اسیسمنٹ سمارٹ پروگرام ٹیم کے ساتھ ایک اہم اجلاس کی صدارت کی۔ ارنسٹ اینڈ ینگ فورڈ روڈز کے ڈائریکٹر کنسلٹنسی، جناب سید علی رضا نے پنجاب کے زراعت، لائیو سٹاک، آبپاشی اور […]
