جھنگ میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع

جھنگ، 7 مئی (پی پی آئی) جھنگ کی ضلعی انتظامیہ نے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی ہدایت پر دیہی علاقوں میں تجاوزات کے خاتمے کے لئے آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔ چیف آفیسر ضلع کونسل جھنگ مہر محمد اکرم بھروانہ کی نگرانی میں ہیوی مشینری کے ساتھ یہ آپریشن جاری ہے۔دیہی علاقوں کے بازاروں اور مختلف مقامات پر تجاوزات کے خلاف بلا تفریق گرینڈ آپریشن ہو رہا ہے۔ ضلع کونسل کی ٹیم روزانہ کی بنیاد پر ہیوی مشینری کے ساتھ کارروائی کر رہی ہے۔ انکروچمنٹ انسپکٹر افتخار احمد شاہ نے کہا کہ منڈی شاہ جیونہ، اڈہ چنڈ بھروانہ، اور موڑ منڈی سمیت دیگر علاقوں میں تجاوزات کا خاتمہ کر کے بازاروں کو وسیع کیا جا رہا ہیآپریشن سے قبل دوکانداروں کو غیر قانونی تجاوزات ختم کرنے کے نوٹس جاری کئے گئے تھے۔ اب تجاوزات نہ ہٹانے والوں کی دکانیں سیل کی جارہی ہیں اور جرمانے بھی کئے جائیں گے۔ تجاوزات کے خلاف آپریشن مرحلہ وار جاری رہے گا۔افتخار احمد شاہ نے مزید کہا کہ تجاوزات پھیلانے والے مافیا کا خاتمہ ناگزیر ہے کیونکہ یہ ضلع کی ترقی میں رکاوٹ کا باعث بن رہے ہیں۔ تجاوزات سے ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی تھی، جس کی وجہ سے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

بھارت کے حملے کی بلاول بھٹو زرداری کی مذمت

Wed May 7 , 2025
کراچی، 7 مئی (پی پی آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھارت کی جانب سے پاکستان کی سرزمین اور شہری اہداف پر حملے کو بزدلانہ قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارت کی یہ جارحیت ناقابل برداشت ہے اور […]