مئی کو “یومِ عزمِ دفاعِ پاکستان” منایا جائے: ملی یکجہتی کونسل 9

اسلام آباد،7 مئی (پی پی آئی)مِلی یکجہتی کونسل کے رہنماؤں نے بھارت کی بزدلانہ جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم بھارت کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے متحد ہے۔ انہوں نے کہا کہ 25 کروڑ پاکستانی عوام ملک کے دفاع کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ بھارت نے شہری آبادیوں کو نشانہ بنا کر اپنی بزدلی کا مظاہرہ کیا ہے۔ افواجِ پاکستان نے بھارتی حملے کا بروقت جواب دیا ہے۔ رہنماؤں نے کہا کہ بھارت نے جارحیت کے ذریعے ایک نئی جنگ کا آغاز کیا ہے، اور یہ وقت تمام دینی، سیاسی اور سماجی تنظیموں کے اتحاد کا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے سندھ طاس معاہدہ کو معطل کر کے آبی دہشت گردی کا آغاز بھی کیا ہے۔ یہ عالمی قوتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ بھارت کی جارحیت کو روکیں، ورنہ یہ جنگ ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کی طرف جا سکتی ہے۔بیان میں حکومت، پالیسی سازوں اور افواجِ پاکستان سے بھارتی جارحیت کا جواب دینے کا مطالبہ کیا گیا۔ بلوچستان اور خیبرپختونخوا کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے، انہوں نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے اندرونی مسائل پر توجہ دینے کی اپیل  کی ملی یکجہتی کونسل نے آئمہ کرام سے اپیل کی کہ 9 مئی کو ملک بھر کی مساجد میں جہاد کے موضوع پر خطابات کریں اور “یومِ عزمِ دفاعِ پاکستان” منائیں۔ انہوں نے اْمید ظاہر کی کہ اللہ کی نصرت آئے گی اور بھارت ناکام ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں استحکام

Wed May 7 , 2025
کراچی، 7 مئی (پی پی آئی) ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان نے 7 مئی کو اپ ڈیٹ شدہ کرنسی کی شرح جاری کی، جس میں اہم کرنسیوں کی خرید و فروخت کی قیمتوں میں معمولی اتار چڑھاؤ دیکھا گیا۔سب سے نمایاں تبدیلی یورو کی فروخت کی قیمت میں دیکھی […]