محت کشوں کے ساتھ ناانصافیاں فوری طور پر بند کی جائیں:عبدالرزاق ابڑنگ

بدین،7 مئی (پی پی آئی)ہائی ویز ورکرز یونین سندھ ڈویڑن کی جانب سے بدین میں ہائی وے آفس گراؤنڈ پر ایک بڑا احتجاجی جلسہ منعقد کیا گیا، جس میں یونین کے مرکزی عہدیداران اور ورکرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ جلسے میں ملازمین کے حقوق کے تحفظ اور ان کے مطالبات کی منظوری پر زور دیا گیا۔یونین کے مرکزی جنرل سیکریٹری عبدالرزاق ابڑنگ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بدین کے محنت کشوں کے ساتھ ناانصافیاں فوری طور پر بند کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ یونین بدین کے ملازمین کے ساتھ کھڑی ہے اور کسی زیادتی کو برداشت نہیں کرے گی۔انہوں نے موجودہ مہنگائی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ دیگر صوبوں میں کیا گیا ہے، مگر سندھ واحد صوبہ ہے جہاں تنخواہوں میں اضافہ نہیں ہوا۔ انہوں نے تنخواہوں میں اضافہ اور یوٹیلیٹی الاؤنس سمیت تمام جائز مطالبات کی فوری منظوری کا مطالبہ کیا۔مرکزی چیئرمین علی محمد لغاری نے کہا کہ وفات پا جانے والے ملازمین کے بچوں کو “ڈیزیز کوٹا” کے تحت بھرتی کیا جائے اور گروپ انشورنس فوری جاری کی جائے، بصورت دیگر احتجاج ہوگا۔جلسے میں بدین ڈویڑن کے دیگر عہدیداران اور رہنما بھی موجود تھے۔ اجلاس میں شاعر مجروح، محمد جمن اور فنکار اکبر شاہ نے بھی شرکت کی۔ آخر میں مرحوم رہنماؤں کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

مئی کو "یومِ عزمِ دفاعِ پاکستان" منایا جائے: ملی یکجہتی کونسل 9

Wed May 7 , 2025
اسلام آباد،7 مئی (پی پی آئی)مِلی یکجہتی کونسل کے رہنماؤں نے بھارت کی بزدلانہ جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم بھارت کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے متحد ہے۔ انہوں نے کہا کہ 25 کروڑ پاکستانی عوام ملک کے دفاع کے لیے ہر قسم کی […]