ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

نصیرآباد میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلافاحتجاج، ایس ڈی او کا پتلا نذر آتش

نصیرآباد،7 مئی (پی پی آئی)نصیرآباد میں شہری اتحاد کی جانب سے سیپکو کی زیادتیوں اور غیر قانونی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کا سلسلہ پانچویں روز بھی جاری رہا۔ نوناری محلہ سے نکالی گئی احتجاجی ریلی کی قیادت معشوق علی فلپوٹو سمیت متعدد رہنماؤں نے کی۔ ریلی فاضل راہو چوک پہنچی جہاں مظاہرین نے  ایس ڈی او  سیپکو کے پتلے کو آگ لگا دی۔ اس موقع پر معشوق فلپوٹو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جدوجہد جاری ہے اور 9 مئی بروز جمعہ کو نصیرآباد میں شٹر بند ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے۔ انہوں نے شہریوں سے ہڑتال میں تعاون کی اپیل کی اور کہا کہ جب تک بجلی کی سپلائی بحال نہیں ہوتی اور ڈیٹیکشن کے بھاری بل ختم نہیں ہوتے، جدوجہد جاری رہے گی۔ جمعے کے روز انڈس ہائی وے بند کرنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔