امریکن باسکٹ بال : انڈیانا پیسر ز نے لاس اینجلس لیکرز کو ہرا دیا

لاس اینجلس: امریکن باسکٹ بال چیمپئن شپ میں انڈیانا پیسرز کی ٹیم نے لاس اینجلس لیکرز کو شکست دیدی۔باسکٹ بال میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا۔ پہلے اور دوسرے کوارٹرز میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد مہمان پیسرز کو دو پوائنٹس کی برتری حاصل رہی۔ تیسرے کوارٹر میں پیسرز نے برتری بڑھا کر دس پوائنٹس کر دی جو میچ کے چوتھے کوارٹر تک برقرار رہی۔انڈیانا پیسرز کی ٹیم کو میزبانلیکرزکے خلاف 92کے مقابلے میں 104 پوائنٹس سے کامیابی حاصل ہوئی۔ فاتح ٹیم کی جانب سے ڈیوڈ ویسٹ نے سب سے زیادہ19 پوائنٹس اسکور کیے۔

Next Post

قومی ٹینس امپائر اختر علوی براﺅن بیج کورس کیلئے منتخب ہوگئے

Thu Jan 30 , 2014
اسلام آباد: انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے پاکستان ٹینس فیڈریشن کے وائٹ بیج امپائر شہزاد اختر علوی کو براﺅن بیج کورس کے لئے منتخب کرلیا،کورس 3سے 6فروری تک قطر کے دارلحکومت دوحہ میں منعقد ہوگا ۔ کورس میں ایشیائی براعظم سے 17وائٹ بیج امپائرز شرکت کریں گے ۔اگر شہزاد اختر نے کورس میں کامیاب ہوگئے تو وہ پاکستان کی تاریخ کے […]