ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

نصیرآباد ٹیلیفون ایکسچینج کے چوکیدار کے ریپیٹر سے اچانک گولی چلنے سے ایک طالبہ جاں بحق،2زخمی

نصیرآباد،7 مئی (پی پی آئی)  نصیرآباد میں امتحانی پرچہ دے کر گھر واپس آنے والی بارہویں جماعت کی طالبات کے ساتھ حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں ایک طالبہ جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق نصیرآباد ٹیلیفون ایکسچینج کے قریب چوکیدار صفدر علی بروہی کے ریپیٹر سے اچانک گولی چلنے سے 18 سالہ زہرہ بنت غلام شبیر موقع پر ہی دم توڑ گئی۔حادثے میں 16 سالہ سلمیٰ بنت ممتاز وکو اور 18 سالہ پرہ بنت وزیر علی بھٹی زخمی ہو گئیں، جنہیں فوری طور پر رورل ہیلتھ سینٹر منتقل کیا گیا۔ زخمی طالبات کی حالت تشویشناک ہونے پر انہیں لاڑکانہ اسپتال منتقل کیا گیا۔ جاں بحق طالبہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی جس پر گھر میں کہرام مچ گیا۔ایس ایچ او نصیرآباد نے میڈیا کو بتایا کہ طالبات امتحانی مرکز سے گھر واپس جا رہی تھیں کہ صفدر بروہی کے ریپیٹر سے اچانک فائر ہوگیا۔ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔