پاک فوج کا بھارت کو بروقت اور موثر جواب پوری قوم کے لیے باعث فخر ہے: محمد بخش خان مہر

خیرپور،7 مئی (پی پی آئی) صوبائی وزیر زراعت سندھ سردار محمد بخش خان مہر نے بھارتی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری کو سراہا ہے، یہ بات انہوں نے بدھ کو جاری کردہ بیان میں کہی۔وزیر زراعت نے کہا کہ پاک فوج کا بھارت کو بروقت اور موثر جواب پوری قوم کے لیے باعث سکون اور فخر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑی ہے اور کسی بھی قربانی سے گریز نہیں کرے گی۔سردار محمد بخش مہر نے بھارتی حملوں میں بے گناہ شہریوں کی شہادتوں پر افسوس کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت جنگ میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

نصیرآباد ٹیلیفون ایکسچینج کے چوکیدار کے ریپیٹر سے اچانک گولی چلنے سے ایک طالبہ جاں بحق،2زخمی

Wed May 7 , 2025
نصیرآباد،7 مئی (پی پی آئی)  نصیرآباد میں امتحانی پرچہ دے کر گھر واپس آنے والی بارہویں جماعت کی طالبات کے ساتھ حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں ایک طالبہ جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق نصیرآباد ٹیلیفون ایکسچینج کے قریب چوکیدار صفدر علی بروہی کے […]