فیڈ کپ ٹینس : اٹلی نے امریکا کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی

اوہائیو: فیڈ کپ ورلڈ گروپ میں اٹلی کی ٹیم نے امریکہ کو تین ایک سے شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔امریکی ریاست اوہائیومیں ہونیوالے ویمن ٹینس ٹورنامنٹ کے پہلے راونڈ میں سنگلز مقابلوں میں مہمان اطالوی ٹیم نے شاندار پرفارمنسسز دکھائیں۔اٹلی کی کیرن نیپ نے میزبان حریف الیسن رسکے کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دی۔کیرن کی فتح کا سکور چھ تین اور سات پانچ رہا۔اس سے پہلے کھیلے گئے سنگلز میچز میں بھی مہمان اطالوی کھلاڑیوں نے جارحانہ کھیل پش کر کے دو صفر کی برتری حاصل کی تھی جس کے بعد اسے ڈبلز میچ میں میزبان ٹیم سے شکست کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔سیمی فائنل میں اٹلی کا مقابلہ اپریل میں سپین یا جمہوریہ چیک کی ٹیموں سے ہو گا۔

Next Post

ارجنٹائن فٹ بال لیگ: بوکا جونیئرز، نیوویلز اولڈ بوائے کے درمیان میچ برابر

Mon Feb 10 , 2014
روساریو، ارجنٹائن: ارجنٹائن فٹ بال لیگ میں بوکا جونیئرز اور نیوویلز اولڈ بوائے کے درمیان میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد بغیر کسی گول کے برابر ہو گیا۔ارجنٹائن کے شہر روساریو میں ہونیوالے فٹ بال لیگ کے میچ میں اولڈ بوائز اور بوکا جونیئرز کی ٹیمیں ان ایکشن ہوئیں۔دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے دلچسپ کھیل کا مظاہرہ کیا۔پہلے ہاف تک […]