سوچی: سوچی سرمائی اولمپکس میں ناروے سات تمغوں کے ساتھ سب سے آگے نکل گیا ۔ سوچی اولمپکس میں کانٹے کے مقابلے جاری ہیں، اسکئنگ اور شوٹنگ کے بائیتھلون مقابلوں میں ناروے کے کھلاڑی چھا گئے۔ بارہواں میڈل جیت کر سرمائی اولمپکس میں سب سے زیادہ میڈلز جیتنے کا ریکارڈ برابر کر دیا۔ فگر اسکیٹنگ میں روس کی نوعمر ایتھلیٹ جولیا نے سب کو آوٹ کلاس کر دیا۔ دس پوائنٹس حاصل کر کے روس کی پوزیشن مضبوط بنا دی۔ جوڑی کے مقابلوں میں بھی روس آگے رہا۔ کیسینا اور فیڈور نے اپنی ٹیم کیلئے پانچ پوائنٹس جوڑے۔ لوج مقابلوں میں گولڈ میڈل کی دوڑ میں جرمنی کے کھلاڑی سب سے سب سے آگے رہے۔ سوچی اولمپکس کے دوسرے دن پوائنٹس ٹیبل پر ناروے سات میڈلز کے ساتھ پہلے، کینیڈا اور ہالینڈ تین تین میڈلز کے ساتھ دوسرے اور امریکا دو میڈلز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
Next Post
فیڈ کپ ٹینس : اٹلی نے امریکا کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی
Mon Feb 10 , 2014
اوہائیو: فیڈ کپ ورلڈ گروپ میں اٹلی کی ٹیم نے امریکہ کو تین ایک سے شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔امریکی ریاست اوہائیومیں ہونیوالے ویمن ٹینس ٹورنامنٹ کے پہلے راونڈ میں سنگلز مقابلوں میں مہمان اطالوی ٹیم نے شاندار پرفارمنسسز دکھائیں۔اٹلی کی کیرن نیپ نے میزبان حریف الیسن رسکے کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دی۔کیرن کی فتح […]
