ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستانی قوم متحد، بھارت کی بزدلانہ کارروائیوں کا جواب دینے کے لیے تیار: وزیراعلیٰ سندھ

کراچی،7مئی (پی پی آئی)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کا شہریوں پر حملہ بزدلانہ عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک افواج نے بھارتی حملوں کا مؤثر جواب دے کر قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ۔ انہوں نے بھارتی حملوں میں بے گناہ شہریوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ پوری قوم کے حوصلے بلند ہیں اور عوام پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان امن کا داعی ہے، لیکن اپنے دفاع سے غافل نہیں ہے۔وزیراعلیٰ نے اس موقع پر قوم کو متحد رہنے اور مل کر چیلنجز کا سامنا کرنے کی تلقین کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم کی یکجہتی ہی ہماری اصل قوت ہے۔