ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

جی ڈی اے اور جے یو آئی کا مشترکہ اجلاس، بھارتی حملے کی مذمت

کراچی، 7 مئی (پی پی آئی) ُگرینڈ ڈیموکریٹک الائنس اور جمعیت علمائے اسلام کا اہم اجلاس کراچی میں منعقد ہوا جس میں بھارتی حملے کی مذمت کی گئی اور ملک کی سالمیت کے لئے ایک ساتھ کھڑے ہونے کا عزم کیا گیا۔اجلاس میں جی ڈی اے کے چیف کوآرڈینیٹر سید صدرالدین شاہ راشدی، جے یو آئی سندھ کے امیر مولانا عبد القیوم ہالیجوی سمیت دیگر اہم رہنما شریک ہوئے۔ اجلاس میں بھارتی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور پاکستانی فوج کے جوانوں کے حوصلے کی تعریف کی گئی۔رہنماؤں نے اجلاس کے دوران 18 مئی کو کراچی کے باغ جناح میں ہونے والے جلسے کو ملکی حالات کے پیش نظر ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر سید صدرالدین شاہ راشدی اور مولانا راشد محمود سومرو نے کہا کہ جی ڈی اے اور جے یو آئی کے کارکنان پاک فوج کے شانہ بشانہ ہوں گے اور ملکی سالمیت پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔ اجلاس نے زور دیا کہ پاکستانی قوم بھارتی حملے کے خلاف متحد ہے۔