ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بھارتی فوجی تنصیبات پر کامیاب حملوں نے مودی کو ہلا کر رکھ دیا ہے:مسلم لیگ (ق)

کراچی،10مئی (پی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ (ق) سندھ کے سیکرٹری اطلاعات محمد صادق شیخ نے کہا ہے کہ پاک فوج کے آپریشن آہنی دیوار کے آغاز پر بھارت کی فوجی تنصیبات پر کامیاب حملوں نے بھارتی قیادت کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی جرات و بہادری پر پاکستانی عوام کو فخر ہے جنہوں نے بھارت کو دن کی روشنی میں تارے دکھا دیے ہیں۔ صادق شیخ نے کہا کہ بھارت کی جارحیت کا جواب اپنی پسند کی جگہ اور وقت پر دیا جائے گا، جس سے بھارتی حکومت سکتے میں آجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم جنرل سید عاصم منیر اور پاک افواج کو خراج تحسین پیش کرتی ہے اور آپریشن سیسہ پلائی دیوار کے آغاز پر ان کے ساتھ کھڑی ہے۔محمد صادق شیخ نے مزید کہا کہ بھارت نے رات کی تاریکی میں حملہ کرنے کی کوشش کی لیکن اس کے تکبر کو خاک میں ملا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی کا فاشٹ چہرہ دنیا کے سامنے آگیا ہے اور پاک فوج نے ہر سطح پر بھارت کے حملوں کا موثر اور بھرپور جواب دیا ہے پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ، سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین کی قیادت میں ان حملوں کے خلاف افواج پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے، صادق شیخ نے کہا کہ دفاع پاکستان کی حمایت میں ہر محاذ پر کھڑے رہیں گے۔