اوکاڑہ،10مئی (پی پی آئی) اوکاڑہ میں تھانہ صدر کی حدود میں واقع گورنمنٹ اسکول کے قریب دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اسلحہ کے زور پر عنصر اور اعجاز نامی شہریوں سے تین لاکھ روپے کی نقدی لوٹ لی۔ واردات کے بعد ڈاکو موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ایس ایچ او تھانہ صدر محمد ریاض نے پکار 15 پر کال موصول ہونے کے بعد فوری طور پر موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ڈاکوؤں کو واضح طور پر شناخت کیا جا سکتا ہے۔ متاثرہ افراد نے ڈی پی او اوکاڑہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔متاثرہ شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ محنت مزدوری کرتے ہیں اور ان کے نقصان کا ازالہ کیا جانا چاہیے۔ بڑھتی ہوئی ڈکیتی کی وارداتوں پر شہریوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔
Next Post
گورنر سندھ کا آپریشن بنیان مرصوص پر قوم کے نام پیغام
Sat May 10 , 2025
اسلام آباد، 10 مئی (پی پی آئی) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے قوم کے نام آپریشن بنیان المرصوص پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ یہ آپریشن عسکری برتری، قومی غیرت اور اتحاد کی علامت ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے مگر دشمن کی جارحیت […]
