ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

الخدمت اسپتال اورنگی میں نوزائیدہ بچوں کے لیے جدید کا افتتاح NICU

کراچی، 10 مئی (پی پی آئی) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے الخدمت کراچی کے تحت الخدمت اسپتال اورنگی میں نوزائیدہ بچوں کے لیے انتہائی نگہداشت وارڈ (NICU) کا افتتاح کردیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ عوام کو صحت و تعلیم کی بنیادی سہولیات فراہم کرے، لیکن بدقسمتی سے کراچی کے شہریوں کو یہ سہولیات میسر نہیں۔منعم ظفر خان نے افتتاحی تقریب میں کہا کہ الخدمت اہل خیر کے تعاون سے جدید سہولیات فراہم کررہی ہے اور مختلف شعبوں میں کام کررہی ہے۔ انہوں نے الخدمت کی انتظامیہ اور عملے کو مبارک باد پیش کی جن کی محنت سے NICU کا آغاز ممکن ہوا۔تقریب سے ایگزیکٹو ڈائریکٹر الخدمت کراچی راشد قریشی، ڈائریکٹر الخدمت میڈیکل سروسز ڈاکٹر ثاقب انصاری، اور ماہر امراض اطفال ڈاکٹر اظہر چغتائی نے بھی خطاب کیا۔ راشد قریشی نے کہا کہ اورنگی ٹاؤن ہسپتال کی تاریخ اہمیت کی حامل ہے اور یہاں جدید سہولیات فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ ڈاکٹر ثاقب انصاری نے کہا کہ الخدمت ہسپتال ہر طبقے کے لیے سستا اور معیاری علاج فراہم کرتا ہے اور مخیر حضرات کے تعاون سے سالانہ لاکھوں مریضوں کا علاج کیا جاتا ہے۔ڈاکٹر اظہر چغتائی نے کہا کہ اورنگی جیسی بڑی آبادی کو NICU کی ضرورت تھی اور اس کا قیام ایک بڑی سہولت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اورنگی ہسپتال کے NICU میں 24 گھنٹے ڈاکٹر موجود ہوں گے اور ٹیلی میڈیسن کو اپنانے کی تجویز دی تاکہ مریضوں کو فوری اور بہتر علاج فراہم کیا جاسکے۔