اسلام آباد، 10 مئی (پی پی آئی) محکمہ موسمیات نے 11 اور 12 مئی کے دوران آندھی،ژالہ باری، گرج چمک اور موسلادھار بارش کے باعث کمزور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ظاہر کیا ہے۔ بجلی کے کھمبے، درخت، گاڑیاں اور سولر پینلز متاثر ہو سکتے ہیں۔ اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ تاہم، گلگت بلتستان، کشمیر، خیبرپختونخوا اور بالائی و وسطی پنجاب میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ بعض مقامات پر درمیانی سے تیز بارش اورژالہ باری ہو سکتی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ گلگت بلتستان، کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا اور جنوبی بلوچستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش گلگت بلتستان کے ہنزہ میں 10 ملی میٹر، لسبیلہ بلوچستان میں 07 ملی میٹر اور خیبرپختونخوا کے دیر میں 06 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں جیکب آباد اور دادو میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ سبی، خیر پور، شہید بینظیر آباد اور سکرنڈ میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اسلام آباد اور گردونواح میں اتوار کے روز مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا 40 فیصد امکان ہے۔سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، مگر بلوچستان کے بارکھان، کوہلو اور دیگر علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔پنجاب کے مری، گلیات اور دیگر شہروں میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جبکہ خیبرپختونخوا کے چترال، شانگلہ اور دیگر علاقوں میں بھی بارش کی توقع ہے۔گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش کا امکان ہے۔
Next Post
بھارتی جارحیت کے خلاف پی ایم اے کا ریلی کا انعقاد
Sat May 10 , 2025
کراچی، 10 مئی (پی پی آئی) پاک مسلم الائنس دیوان کی زیر قیادت چیئرمین بچو عبدالقادر دیوان کی سربراہی میں بھارتی جارحیت کے خلاف ایک عظیم الشان ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی میں عوام کی بھرپور شرکت دیکھی گئی، جس کا مقصد افواج پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار […]
