اوکاڑہ،11مئی (پی پی آئی) اوکاڑہ میں ضلع کونسل کے زیر اہتمام پاک افواج کے مشن بنیان المرصوص کی کامیابی کا جشن منایا گیا۔ اس موقع پر ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاقی وزیر آبی وسائل میاں معین وٹو، ایم پی اے نور الامین ناصر وٹو، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید، ڈی پی او راشد ہدایت، لیگی رہنما راؤ محمد اجمل کے علاوہ انجمن تاجران، سول سوسائٹی اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ریلی کے شرکا نے پاکستانی پرچم تھامے پاک افواج سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کے حق میں نعرے بلند کیے۔ وفاقی وزیر آبی وسائل میاں معین وٹو نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم نے پاک افواج کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ناقابل تسخیر ملک ہے اور افواج پاکستان نے منظم انداز میں بھارت کے خلاف جوابی کاروائی کی۔میاں معین وٹو نے کہا کہ آج کا دن پاکستانی قوم کے لیے خوشی اور جشن کا دن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آزادی کے دفاع میں مسلح افواج کا کردار ہمیشہ مثالی رہا ہے اور عوام بھی ان کے شانہ بشانہ ہر قربانی کے لیے تیار ہیں۔تقریب کے اختتام پر ملکی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ شرکا نے ملکی سالمیت کے لیے متحد رہنے کا عزم کیا اور پاک افواج کی کامیابیوں کو سراہا۔
Next Post
پاکستان کی افواج کے بہادر سپوت ماؤں کی مثالی تربیت کا نتیجہ ہیں: گورنر سندھ
Sun May 11 , 2025
کراچی،11مئی (پی پی آئی)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر قوم کے نام خصوصی پیغام دیا ہے، جس میں ماں کی عظمت، قربانی اور شفقت کو سلام پیش کرنے کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے۔گورنر سندھ نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان […]
