پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

آئندہ نسلوں کو سنوارنے کے لیے ہر ماں کو تعلیم دی جانی چاہیے: وزیراعلیٰ سندھ

کراچی، 11مئی (پی پی آئی)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر جاری کردہ پیغام میں ماں کی عظمت اور کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ ماں دنیا کی مخلص ترین ہستی ہے اور بچے کی پہلی درسگاہ اور اولین دوست ہوتی ہے۔وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ ماں اپنی زندگی بچوں کی پرورش اور مستقبل کے لیے وقف کر دیتی ہے۔ ماں کی محبت، قربانی اور دعائیں اولاد کی زندگی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ماں کی دعائیں تقدیر بدلنے کی طاقت رکھتی ہیں اور اللہ تعالیٰ نے ماں کے قدموں تلے جنت رکھی ہے۔ وزیراعلیٰ نے اس بات پر زور دیا کہ ماں کی محبت ہی دنیا کی واحد غیر مشروط محبت ہے۔مراد علی شاہ نے کہا کہ تعلیم یافتہ ماں مہذب معاشرے کی تشکیل میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے اور آئندہ نسلوں کو سنوارنے کے لیے ہر ماں کو تعلیم دی جانی چاہیے۔