پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

آپریشن بنیان المرصوص پر وزیراعلیٰ سندھ کا قوم کو پیغام

کراچی، 10مئی (پی پی آئی) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے قوم کو یقین دہانی کرائی ہے کہ پاکستان کی خودمختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر محاذ پر دشمن کو جواب دیا جائے گا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ قوم متحد ہے اور مسلح افواج کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔ انہوں نے دشمن کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے پر زور دیا اور کہا کہ آپریشن بْن??َان? مَّر?صْو?ص نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔انہوں نے بھارتی جنگی جنون کو خطے کے امن کے لیے خطرہ قرار دیا اور کہا کہ پاکستان ایک پْرامن اور ذمہ دار ملک ہے، مگر قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے بھارتی جارحیت کا نوٹس لینے کی اپیل کی۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔انڈین ایئر بیسز پر جوابی کارروائی کو قوم کے اعتماد کا مظہر قرار دیتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ دشمن کو منہ توڑ جواب دینا وقت کی ضرورت تھی۔