پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پیار کرو گے تو پیار کریں گے، آنکھیں دکھاؤ گے تو نکال لیں گے:گورنر سندھ کا بھارت کوانتباہ

کراچی، 11مئی (پی پی آئی)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے محفل بارہویں شریف بعنوان دفاع پاکستان میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی، جہاں انہوں نے پاک بھارت جنگ میں فتح پر پاک فوج کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔تقریب میں وزیر ریلوے حنیف عباسی، پیر محمد نقیب الرحمٰن اور پیر محمد حسان حسیب الرحمٰن بھی شریک تھے۔ گورنر سندھ نے اپنے خطاب میں پاک فوج کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ سپہ سالار حافظ سید عاصم منیر کی قیادت میں پاک فوج نے دنیا کی بہترین فوج ہونے کا ثبوت دیا۔گورنر نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی کوشش تھی کہ پاکستان پر بمباری کرکے ظلم و ستم کا بازار گرم کیا جائے، لیکن اسے رسوائی کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے اللہ کا شکر ادا کیا کہ جنگ میں فتح نصیب ہوئی اور پاک فوج کی حکمت عملی کو سراہا۔گورنر سندھ نے کہا کہ ہمارا دین بچوں، عورتوں اور مذہبی جگہوں پر حملے کی اجازت نہیں دیتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج جذبہ ایمانی سے دشمن کا مقابلہ کرتی ہے اور بھارت کے معاشی حملے مکمل طور پر ناکام ہوئے۔گورنر کامران خان ٹیسوری نے بھارت کو خبردار کیا کہ اگر پیار کرو گے تو پیار کریں گے، لیکن آنکھیں دکھاؤ گے تو آنکھیں نکال لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو پاکستان کی کامیاب کارروائی سے اربوں ڈالرز کا نقصان ہوا ہے۔