تربت،10مئی (پی پی آئی) یونیورسٹی آف مکران کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ممتاز بلوچ نے بلوچستان بار کونسل کے وائس چیئرمین ایڈوکیٹ راحب خان بلیدئی سے ملاقات کی، جس میں یونیورسٹی میں لافیکلٹی کے قیام کے لئے باہمی مشاورت کی گئی۔ملاقات میں لا فیکلٹی کے اجرا کے قانونی تقاضوں کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر ممتاز بلوچ نے لا فیکلٹی کے قیام کے لئے این او سی کی درخواست ایڈوکیٹ راحب خان بلیدئی کے حوالے کی۔ایڈوکیٹ راحب خان بلیدئی نے بار کونسل کی جانب سے یونیورسٹی کو ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی اور بروقت این او سی کی کارروائی شروع کرنے کا عزم ظاہر کیا۔پروفیسر ڈاکٹر ممتاز بلوچ نے بار کونسل کے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا اور ان کی خدمات کا اعتراف بھی کیا۔ ملاقات کا مقصد لافیکلٹی کی تشکیل کے لئے ضروری اقدامات کرنا تھا، جس میں بار کونسل کی معاونت اہم کردار ادا کرے گی۔
Next Post
کوٹ غلام محمد کے گوٹھ پیاس دھونکئی میں بھارتی ڈرون گر کر تباہ، پولیس نے تصدیق
Sat May 10 , 2025
کراچی، 10 مئی (پی پی آئی) کوٹ غلام محمد سے 10 کلومیٹر دور واقع گوٹھ پیاس خان دھونکئی میں بھارتی ڈرون کے گر کر تباہ ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے جس کی پولیس نے تصدیق کردی ہے۔پولیس کے مطابق اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ […]
