ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کوٹ غلام محمد کے گوٹھ پیاس دھونکئی میں بھارتی ڈرون گر کر تباہ، پولیس نے تصدیق

کراچی، 10 مئی (پی پی آئی) کوٹ غلام محمد سے 10 کلومیٹر دور واقع گوٹھ پیاس خان دھونکئی میں بھارتی ڈرون کے گر کر تباہ ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے جس کی پولیس نے تصدیق کردی ہے۔پولیس کے مطابق اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملبہ کو تحویل میں لے لیا۔پولیس کے ساتھ گاؤں والوں کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔واقعے کے بعد مقامی رہائشیوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے جب کہ حکام نے مزید معلومات فراہم کرنے سے گریز کیا ہے۔