پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کسی بھی خبر یا پوسٹ کو شیئر کرنے سے قبل اس کی تصدیق کرنا لازمی: ڈپٹی کمشنرجام شورو

جام شورو،10مئی (پی پی آئی)جامشورو کے ڈپٹی کمشنر، غضنفر علی قادری، نے صحافیوں اور سوشل میڈیا صارفین کو خبردار کیا ہے کہ وہ بھارتی جارحیت کے پیش نظر افواہوں اور غیر مصدقہ معلومات کے پھیلاؤ سے بچیں۔ انہوں نے زور دیا کہ قوم متحد ہے اور اس حساس صورتحال میں ذمہ داری کا مظاہرہ ضروری ہے۔ڈی سی جامشورو نے کہا کہ کسی بھی خبر یا پوسٹ کو شیئر کرنے سے قبل اس کی تصدیق کرنا لازمی ہے۔ غیر تصدیق شدہ معلومات کی تشہیر انتشار کا سبب بن سکتی ہے، اور اجتماعی مفاد حقیقت پر مبنی صحافت اور سنجیدہ رویہ اپنانے میں ہے۔ایس ایس پی جامشورو، محمد ظفر صدیق چھانگا، نے بھی درخواست کی کہ کسی بھی غیر تصدیق شدہ خبر یا پوسٹ کو اس وقت تک شیئر نہ کیا جائے جب تک کہ متعلقہ ادارہ یا پولیس اس کی تصدیق نہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے خلاف قوم متحد ہے اور اگر کوئی واقعہ پیش آتا ہے تو پولیس یا متعلقہ ادارہ باقاعدہ طور پر تصدیق کرے گا۔