بھارتی حملوں کے خلاف پاک فوج کی جواں مردی کو صدر آزاد کشمیر کا خراج تحسین

اسلام آباد،10مئی (پی پی آئی)صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے پاک فوج کو بھارتی حملوں کا جواں مردی سے جواب دینے اور ملکی سرحدوں کی حفاظت کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک افواج نے بھارت کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا ہے، جس سے بھارت کا غرور خاک میں مل گیا ہے۔صدر چوہدری نے بیان دیا کہ پاکستان اور آزاد کشمیر کے عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور بھارت کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ جنگی صورتحال میں پوری قوم مل کر بھارت کی فسطائیت کا مقابلہ کرے گی۔صدر چوہدری نے زور دیا کہ بھارت لائن آف کنٹرول پر شہری آبادیوں کو نشانہ بنا رہا ہے اور معصوم شہریوں پر بمباری کر کے انہیں شہید کر رہا ہے۔ انہوں نے عالمی اداروں اور بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کو اس جارحیت سے باز رکھنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔صدر آزاد کشمیر نے مزید کہا کہ پاک بھارت کشیدگی کی اصل وجہ تنازعہ کشمیر ہے اور عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر حل کرانے کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی ہندوتوا نظریے کے تحت مسئلہ کشمیر کو ختم کرنا چاہتا ہے، لیکن جب تک مسئلہ کشمیر کشمیری عوام کی مرضی کے مطابق حل نہیں کیا جاتا، خطے میں امن ممکن نہیں ہے۔یہ خیالات صدر چوہدری نے حلقہ سماہنی سے سابق امیدوار اسمبلی چوہدری رزاق سے ایوان صدر کشمیر ہاؤس میں ملاقات کے دوران کیے۔ ملاقات میں چوہدری رزاق نے لائن آف کنٹرول کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔صدر چوہدری نے مزید کہا کہ بھارت کی طرف سے ایل او سی پر شہری آبادیوں پر گولہ باری کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مودی کو اْس کے مکروہ عزائم سے باز رکھنے کے لئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی کمیونٹی کو مسئلہ کشمیر کی حساس نوعیت کو سمجھتے ہوئے کشمیری عوام کو ان کے حقوق دلانے کے لئے آگے بڑھنا چاہیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

وزیراعظم، خالد مقبول صدیقی کا ٹیلیفونک رابطہ، دشمن کو جواب دینے کا عزم

Sat May 10 , 2025
کراچی، 10 مئی (پی پی آئی) وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف اور ایم کیو ایم کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو ہوئی، جس میں انہوں نے دشمن کی ہر سازش اور حملے کا منہ توڑ جواب دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ایم کیو ایم کے […]