اوکاڑہ میں جماعت اسلامی، سول سوسائٹی اور شہریوں نے بھرپور جشن منایا

اوکاڑہ، 11مئی (پی پی آئی)پاک فوج نے حالیہ پاک بھارت جنگ میں دشمن کو دندان شکن جواب دے کر نہ صرف اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا بلکہ پوری قوم کے دل جیت لیے۔ دشمن کی جارحیت کا جواں مردی سے مقابلہ کرتے ہوئے پاک افواج نے واضح فتح حاصل کی، جس پر پوری قوم نے اپنی بہادر فوج کو سلام پیش کیا۔اوکاڑہ میں جماعت اسلامی، سول سوسائٹی اور شہریوں کی جانب سے بھرپور جشن منایا گیا۔ مختلف مقامات پر “پاک فوج زندہ باد”، “پاکستان پائندہ باد” کے نعرے گونج اٹھے۔ جماعت اسلامی اور سول سوسائٹی کے زیر اہتمام ایک بڑی ریلی حویلی روڈ سے شروع ہو کر چوک سیدنا عمر فاروق سے ہوتی ہوئی قلندری گیٹ پر اختتام پذیر ہوئی۔ریلی میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔ شرکا نے پاک فوج کی حمایت میں بینرز اور فلیکس اٹھا رکھے تھے جن پر وطن سے محبت کا اظہار کیا گیا تھا۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دشمن اب جان لے کہ پاکستان ایک سیسہ پلائی دیوار ہے اور یہاں قوم اور ادارے ہمیشہ ایک ساتھ کھڑے ہوں گے۔ریلی پرامن انداز میں اختتام پذیر ہوئی لیکن شرکا کے چہروں پر فخر، عزم اور خوشی کے جذبات نمایاں تھے۔ اس موقع پر ملکی سلامتی، افواجِ پاکستان کی کامیابی، اور شہدا کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

سندھ میں 15 جون سے بڑے بازاروں اور سپلائی پوائنٹس پر پلاسٹک بیگز کے خلاف مہم شروع کیجائے گی

Sun May 11 , 2025
کراچی، 11مئی (پی پی آئی)سندھ حکومت نے ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے اہم اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ سیکریٹری ماحولیات آغا شاہنواز خان نے پلاسٹک بیگز اور زہریلا دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیا ہے۔ 15 جون سے بڑے بازاروں اور سپلائی پوائنٹس پر پلاسٹک […]