نوشہرو فیروز، 11مئی (پی پی آئی) بچوں کے درمیان جھگڑا خونریزی تک پہنچ گیا جس کے نتیجے میں چچا اور بھتیجا جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ پھل پولیس تھانہ کی حدود میں واقع گاؤں ہاشم پھل میں پھل برادری کے دو گروپوں کے درمیان تصادم ہوا۔جھگڑے کے دوران کلہاڑی، ڈنڈے اور اینٹوں کا استعمال کیا گیا۔ اس کے بعد ایک فریق نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں اکبر پھل اور عمران پھل جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق، دونوں نوجوان چچا بھتیجا تھے اور فوجی اسماعیل پھل اور اس کے بھائی شاہد پھل کی فائرنگ کا نشانہ بنے۔ضروری قانونی کارروائی کے بعد نعشیں ورثاکے حوالے کر دی گئیں۔ متاثرہ خاندان نے نعشیں قومی شاہراہ پر رکھ کر احتجاج کیا اور دھرنا دیا۔ مظاہرین نے پولیس پر ملزمان کی عدم گرفتاری کا الزام لگایا اور انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے اور ملزمان کی گرفتار کرنے کی یقین دہانی کرائی، جس کے بعد مظاہرین نے دھرنا ختم کر کے قومی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی بحال کر دی۔
Next Post
بھارتی جارحیت کے خلاف پاک فوج کی کامیابیوں کو صدر آزاد کشمیر کا خراج تحسین
Sun May 11 , 2025
مظفرآباد، 11مئی (پی پی آئی) صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے پاک فوج کی بھارت کے خلاف کامیابیوں پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افواج پاکستان نے بھارت کی جارحیت کا مؤثر حکمت عملی سے جواب دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت نے بھارت کے جنگی جہازوں […]