کراچی ڈیفنس سوسائٹی میں نوجوان خاتون نے مبینہ طور پر گولی مار کر خودکشی کر لی

کوٹ غلام محمد میں 5 بچوں کی ماں کرنا کولہی نے رسہ گلے میں ڈالکر خود کشی کر لی

خطرناک مسلح مجرم ٹھٹھہ پولیس سے مقابلے میں گرفتار ،ساتھی فرار ،سیاحوں سے چھینے گئے قیمتی موبائل فون برآمد

اوکاڑہ میں المناک حادثہ ، ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، 14 سالہ بچہ جاں بحق

وفاقی وزیر صحت کی وزیراعظم سے اہم ملاقات ، صحت کے شعبے میں اصلاحات پر بات چیت

ایس ای سی پی نے ”سرٹیفکیٹ آف اسٹیچوٹری کمپلائنس” فریم ورک متعارف کرا دیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بھارتی جارحیت کے خلاف پاک فوج کی کامیابیوں کو صدر آزاد کشمیر کا خراج تحسین

مظفرآباد، 11مئی (پی پی آئی)  صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے پاک فوج کی بھارت کے خلاف کامیابیوں پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افواج پاکستان نے بھارت کی جارحیت کا مؤثر حکمت عملی سے جواب دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت نے بھارت کے جنگی جہازوں کو تباہ کر کے دشمن کے عزائم کو ناکام بنا دیا ہے۔صدر آزاد کشمیر نے اپنے بیان میں کہا کہ پاک فضائیہ نے بھارت کے ان ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جہاں سے پاکستان میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی ہو رہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی پاک فضائیہ کی بہترین تربیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔صدر آزاد کشمیر نے عالمی برادری بالخصوص امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا جن کی کوششوں سے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی ممکن ہوئی۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ کشمیر کے مسئلے کے حل کے لئے کشمیریوں کو بھی مذاکرات کی میز پر لایا جائے تاکہ دیرپا امن قائم ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان اصل تنازعہ ہے اور عالمی برادری کو اس مسئلے کے حل کے لئے کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت دیا جائے۔صدر آزاد کشمیر نے جنگ میں شہید ہونے والے شہداء   کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی قربانیوں کو یاد رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں اور خطے میں امن کے لئے مذاکرات ہی واحد راستہ ہے۔