کراچی لیاری میں رہائشی عمارت کا چھجہ گیا ، جانی نقصان نہیں ہوا

یورو، پاؤنڈ، ین کی شرح تبادلہ میں معمولی اضافہ جب کہ امریکی ڈالر مستحکم

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے کا ہوگیا

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی چاند کا عالمی دن منایا گیا

پیپلز پارٹی لاہور کا ہفتہ کو مینارِ پاکستان پر پاور شو ہوگا ،تیاریاں زوروں پر

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد مثبت اختتام، انڈیکس 124 پوائنٹس اضافے سے بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاک بھارت جنگ بندی میں اقوام متحدہ غیر مؤثر رہی:محفوظ النبی خان

کراچی، 11مئی (پی پی آئی) پاک بھارت جنگ بندی میں امریکہ کے فیصلہ کن کردار کے باوجود اقوام متحدہ غیر مؤثر نظر آ رہی ہے۔ یہ خیالات معروف سماجی رہنما محفوظ النبی خان نے محمد یاسین ایڈوکیٹ، صدیق بلوچ ایڈوکیٹ، حلیم خان غوری و دیگر سے ملاقات کے دوران ظاہر کیے۔محفوظ النبی نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور جنرل کونسل عالمی تنازعات میں محض مباحثوں کے مراکز بن کر رہ گئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حالیہ پاک بھارت جنگ میں پاک فضائیہ نے اپنی پیشہ وارانہ مہارت کا لوہا منوا لیا ہے، جس پر انہیں خراج تحسین پیش کیا جانا چاہیانہوں نے مزید کہا کہ پاک فضائیہ کی کامیابی میں ادارے کے آغاز سے ہی اعلیٰ قیادت، مربوط نظام تربیت، اور افرادی قوت میں جوش و جذبے کا کردار اہم رہا ہے۔محفوظ النبی نے نشاندہی کی کہ جنگ بندی کے بعد قومی مفادات، جن میں مسئلہ کشمیر سر فہرست ہے، اب سفارت کاری کی کورٹ میں داخل ہو گئے ہیں۔