کراچی، 12 مئی (پی پی آئی) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اعلان کیا ہے کہ 13 مئی کو گورنر ہاؤس میں افواج پاکستان کے اعزاز میں جشن منایا جائے گا۔ گورنر نے اپنے پیغام میں کہا کہ بھارت کو شکست دینے والی افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے یہ جشن منعقد کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے پڑوسیوں کے گھر مٹھائی اور پھولوں کے ہار بھیجیں۔گورنر ٹیسوری نے کہا کہ “آپریشن بْنیان المَرصوص” کی کامیابی پر کراچی سے اسلام آباد تک جشن کا سماں ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ گورنر ہاؤس آنے والوں کو وہ اپنے ہاتھ سے مٹھائی کھلائیں گے۔
Next Post
گلشن اقبال ٹاؤن میں پارکوں کی بحالی کے بعد افتتاح
Mon May 12 , 2025
کراچی، 12 مئی (پی پی آئی) کراچی کے علاقے گلشن اقبال ٹاؤن کی جانب سے زبیر بن العلوم پارک اور سعد بن ابی وقاص پارک کی بحالی کے بعدافتتاح اپوزیشن لیڈر بلدیہ عظمی کراچی سیف الدین ایڈووکیٹ نے چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمد کے ہمراہ کر دیا ہے۔ […]
