کراچی لیاری میں رہائشی عمارت کا چھجہ گیا ، جانی نقصان نہیں ہوا

یورو، پاؤنڈ، ین کی شرح تبادلہ میں معمولی اضافہ جب کہ امریکی ڈالر مستحکم

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے کا ہوگیا

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی چاند کا عالمی دن منایا گیا

پیپلز پارٹی لاہور کا ہفتہ کو مینارِ پاکستان پر پاور شو ہوگا ،تیاریاں زوروں پر

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد مثبت اختتام، انڈیکس 124 پوائنٹس اضافے سے بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

گلشن اقبال ٹاؤن میں پارکوں کی بحالی کے بعد افتتاح

کراچی، 12 مئی (پی پی آئی) کراچی کے علاقے گلشن اقبال ٹاؤن کی جانب سے زبیر بن العلوم پارک اور سعد بن ابی وقاص پارک کی بحالی کے بعدافتتاح اپوزیشن لیڈر بلدیہ عظمی کراچی سیف الدین ایڈووکیٹ نے چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمد کے ہمراہ کر دیا ہے۔ علاقہ مکینوں نے اس کاوش پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بلدیاتی نمائندوں کا شکریہ ادا کیا۔افتتاحی تقریب میں اپوزیشن لیڈر ایڈووکیٹ سیف الدین، امیر جماعت اسلامی ضلع شرقی نعیم اختر، چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمد، وائس چیئرمین یوسی 7 اسلم کلمتی، یوسی کونسلر طلحہ جنود، چیئرمین یوسی 4 فیاض الہدی، وائس چیئرمین یوسی 5 آصف حسن اور وائس چیئرمین یوسی 8 آصف عبد الکریم سمیت دیگر منتخب بلدیاتی نمائندگان نے شرکت کی۔ایڈووکیٹ سیف الدین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی نے ڈیڑھ سال میں 150 سے زائد پارکس بحال کیے اور 50 ہزار سے زائد اسٹریٹ لائٹس روشن کیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی کارکردگی نہ ہونے کے برابر ہے اور وہ ہمارے علاقوں میں کام کرنے کے روادار نہیں۔امیر ضلع شرقی نعیم اختر نے کہا کہ جماعت اسلامی کی بلدیاتی کارکردگی کراچی کے 9 ٹاؤنز میں مثالی رہی ہے اور عوام جلد مزید ترقیاتی منصوبے دیکھیں گے۔چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمد نے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود عوامی خدمت کا سفر جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈیڑھ سال میں 18 پارکوں کی بحالی، 8 ہزار سے زائد اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب و مرمت اور 5 لاکھ اسکوائر فٹ سڑکوں کی استرکاری مکمل کی گئی ہے۔تقریب کے اختتام پر شجر کاری مہم کی گئی اور شرکاء نے پودے لگا کر ماحول دوست اقدامات کے فروغ کا عزم ظاہر کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر پارکس غلام رسول، ڈپٹی ڈائریکٹر پارکس راشد فیاض، ڈائریکٹر ایڈمن رئیس احمد و دیگر افسران کے علاوہ بڑی تعداد میں علاقہ مکین موجود تھے۔