بھارت نے اپنی شکست کو تسلیم نہیں کیا اور کسی بھی وقت کوئی ایڈونچر کر سکتا ہے:مسرت جمشید چیمہ

لاہور،13مئی (پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے حالیہ خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے اپنی شکست کو تسلیم نہیں کیا اور کسی بھی وقت کوئی ایڈونچر کر سکتا ہے۔خیبر پختونخواہ اور خاص طور پر عمران خان سے متعلقہ معاملات کو حل کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنی فورسز پر فخر کرتی ہے جنہوں نے بھارت کے حملے کو ناکام بناتے ہوئے دنیا کو دکھا دیا کہ ہم متحد ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی حملے کے وقت نریندر مودی یہ سمجھ رہے تھے کہ پاکستان اندرونی تقسیم کا شکار ہے، لیکن اس کا منصوبہ ناکام ہوا۔ پاکستانی فورسز اور عوام نے متحد ہو کر دشمن کو واضح پیغام دیا کہ ہم کسی بھی خطرے کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔مسرت چیمہ نے مزید کہا کہ بھارت کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اور وہ بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ اس لیے پاکستان کو اپنے اتحاد کو مزید مستحکم کرنا چاہیے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کا سامنا کیا جا سکے۔ انہوں نے زور دیا کہ بھارت نے پنجاب میں حملے کیے مگر پنجاب حکومت کی طرف سے کوئی جواب نہیں آیا جس نے عوام میں تشویش پیدا کی۔جمشید اقبال چیمہ نے حکومت سے درخواست کی کہ وہ کسانوں کو حقیقی ریلیف فراہم کرے۔ انہوں نے کہا کہ زراعت کو مہنگی کھاد، بجلی اور دیگر مسائل کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے اور اگر حکومت نے توجہ نہ دی تو فوڈ سکیورٹی کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے پنجاب حکومت سے کہا کہ وہ اسکیموں اور قرعہ اندازی سے ہٹ کر کسانوں کو حقیقی معنوں میں سہولتیں فراہم کرے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

ڈی پی او اوکاڑہ محمد راشد ہدایت کا اچانک دورہ تھانہ ستگھرہ، ناقص کارکردگی پر محرر معطل

Tue May 13 , 2025
اوکاڑہ،13مئی (پی پی آئی) ڈی پی او اوکاڑہ محمد راشد ہدایت نے تھانہ ستگھرہ  کا اچانک دورہ کیا، جہاں عدم تکمیل ریکارڈ اور صفائی کے ناقص انتظامات پر محرر کو معطل کرتے ہوئے چارج شیٹ جاری کر دی گئی۔ ایس ایچ او ستگھرہ سے ناقص  نگرانی پر جواب بھی طلب […]