سیہون،، 14مئی (پی پی آئی) دریائے سندھ میں ایک نوجوان ڈوب کر ہلاک ہو گیا جس کی لاش مقامی لوگوں نے نکال کر سید عبداللہ شاہ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس سیہون منتقل کر دی۔سیہون: فوت ہونے والے نوجوان کی شناخت 18 سالہ نظیر احمد ولد عظیم خصخیلی کے نام سے ہوئی ہے، جو کیئر کالونی سیہون کا رہائشی تھا۔نظیر احمد رکشا ڈرائیور تھا جو زائرین کو دریائے سندھ پر گھمانے آیا تھا اور نہاتے ہوئے ڈوب گیا۔ مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی مدد آپ کے تحت لاش کو دریائے سندھ سے نکالا۔تاحال سیہون انتظامیہ اور پولیس موقع پر نہیں پہنچ سکے ہیں۔ نوجوان کی لاش سید عبداللہ شاہ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز سیہون پہنچائی گئی ہے۔
Next Post
ملک میں آئینی حکمرانی کی جگہ جنگل کا قانون لے چکا ہے:حلیم عادل
Wed May 14 , 2025
کراچی، 14 مئی (پی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی کے فوکل پرسن اور سینئر قانون دان ایڈووکیٹ انتظار حسین پنجوتھا نے جمعرات کو انصاف لائرز فورم (آئی ایل ایف) کے سینئر ارکان سے ملاقات میں پاکستان میں قانون کی حکمرانی کے تحفظ میں وکلا کے اہم کردار پر زور دیا۔ ملاقات مین عمران خان کی […]