خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وطن عزیز کے مزید دو بہادر جوان شہادت کے منصب پر فائز: آئی ایس پی آر

اسلام آباد، 14مئی (پی پی آئی) بھارتی مسلح افواج کی صریح اور بزدلانہ جارحیت جو 6-7 مئی کی درمیانی شب شروع کی گئی تھی، جس میں خواتین، بچوں اور بزرگوں سمیت معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا گیا، مثالی حوصلے اور غیر متزلزل عزم کے ساتھ مادر وطن کا دفاع کرتے ہوئے آج (بدھ) کو دھرتی کے 2 مزید بہادر فرزندوں نے شہادت کو گلے لگا لیا جنہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ان کی شہادت کے بعد پاک افواج کے شہید اہلکاروں کی کل تعداد 13 ہو گئی جبکہ 78 ڈیوٹی کے دوران زخمی ہوئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شہید ہونے والوں میں پاک فوج کے حوالدار محمد نوید شہید اور پاک فضائیہ کے سینئر ٹیکنیشن محمد ایاز شہید شامل ہیں۔ ان کی عظیم قربانی ان کی ہمت، فرض سے لگن اور غیر متزلزل حب الوطنی کا لازوال ثبوت ہے۔پاکستان کی مسلح افواج پاکستان کے عوام کے ساتھ  ان بہادر شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے اور سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتی ہے۔ حملے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے بھی دعا کی گئی ہے۔