کراچی، 14مئی (پی پی آئی) کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت کمشنر آفس میں دو اہم اجلاس منعقد ہوئے۔ پہلا اجلاس پاکستان اسٹیل سے متعلق تھا جس میں مختلف مسائل پر غور کیا گیا جبکہ دوسرا اجلاس ملیر اور لیاری ایکسپریس وے کی خوبصورتی کے لیے تھا۔پہلے اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ملیر سلیم اللہ اوڈھو، ڈائریکٹر پاکستان اسٹیل چوہدری تنویر احمد، مزدور رہنما شمشاد احمد قریشی اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں بجلی بلوں اور ہاؤس رینٹ سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔دوسرے اجلاس میں ملیر اور لیاری ایکسپریس وے کو خوبصورت بنانے کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔ کمشنر کراچی نے جنگلات کے محکمے کو ہدایت کی کہ وہ ملیر ہائی وے پر قیوم آباد تا ٹول پلازہ شجر کاری کا آغاز کریں۔کمشنر کراچی نے دونوں شاہراہوں کا مکمل سروے کرکے بجٹ بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ہفتہ 17 مئی کو ان شاہراہوں کا دورہ کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔اجلاس کے بعد کمشنر کراچی نے کائیٹ کے سی ای او زاہد سعید سے ملاقات کی اور ملیر ہائی وے کی خوبصورتی کے لیے تبادلہ خیال کیا۔ زاہد سعید نے کمشنر کراچی کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔کمشنر کراچی نے عبداللہ ہارون روڈ سے متعلق بھی میٹنگ کی جس میں انہوں نے عبد اللہ ہارون روڈ کی کارکردگی سے متعلق معلومات حاصل کیں اور اسے ماڈل روڈ میں تبدیل کرنے کی ہدایت کی۔
Next Post
وطن عزیز کے مزید دو بہادر جوان شہادت کے منصب پر فائز: آئی ایس پی آر
Wed May 14 , 2025
اسلام آباد، 14مئی (پی پی آئی) بھارتی مسلح افواج کی صریح اور بزدلانہ جارحیت جو 6-7 مئی کی درمیانی شب شروع کی گئی تھی، جس میں خواتین، بچوں اور بزرگوں سمیت معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا گیا، مثالی حوصلے اور غیر متزلزل عزم کے ساتھ مادر وطن کا دفاع کرتے […]
