خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

صدر زرداری کا بھارتی جارحیت میں شہید جوانوں کو خراج عقیدت

اسلام آباد، 14مئی (پی پی آئی)صدر آصف علی زرداری نے بھارتی جارحیت کے نتیجے میں پاک مسلح افواج کے دو جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے حوالدار محمد نوید شہزاد اور سینئر ٹیکنیشن محمد ایاز کی خدمات کو سراہا۔صدر مملکت نے کہا کہ شہداء ہمارا قومی اثاثہ ہیں اور ان کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ قوم اپنے شہداء اور ان کے اہل خانہ کی احسان مند رہے گی۔صدر زرداری نے شہداء کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔ ایوان صدر کے پریس ونگ کی جانب سے جاری بیان میں صدر نے شہداء کی عظیم قربانی کو یاد کرتے ہوئے ان کی وطن کیلئے خدمات کی تعریف کی۔