وزیراعظم آزاد کشمیر کا لائن آف کنٹرول کا دورہ، زخمیوں کو امدادی چیک تقسیم

$$$مظفرآباد، 14 مئی (پی پی آئی) وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق نے موسٹ سینئر وزیر و وزیرداخلہ کرنل ریٹائرڈ وقار احمد نور کے ہمراہ لائن آف کنٹرول سماہنی سیکٹر کا دورہ کیا، جہاں بھارتی فائرنگ سے زخمی ہونے والے افراد کو حکومت کی طرف سے امدادی چیکس تقسیم کیے گئے۔وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے اس موقع پر تحصیل و ضلعی انتظامیہ سے اب تک کی امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے بریفنگ لی۔ انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں وہ عوام کے درمیان موجود ہیں اور حکومت شہداء   کے ورثاء   اور زخمیوں کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھے گی۔وزیراعظم نے مختلف مقامات کا دورہ کیا اور بھارتی فائرنگ سے متاثرہ علاقوں کا جائزہ لیا۔ اس دوران انہوں نے عوام کا حوصلہ بڑھایا اور نعرہ تکبیر، پاکستان زندہ باد اور افواج پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔ڈپٹی کمشنر بھمبر چوہدری حق نواز نے تحصیل سماہنی میں ریسکیو اور بحالی کے کاموں کے حوالے سے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ محکمہ مال میں بہتری لائیں اور کرپشن کرنے والوں کو نشان عبرت بنائیں۔وزیراعظم نے بلا تفریق خدمت جاری رکھنے کا عزم کیا اور ڈیفنس پوائنٹ آف ویو سے روڈز کی حالت بہتر کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو للکارا کہ کشمیری عوام دلیر ہیں اور پاکستان کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

آزاد کشمیر میں گھی کے4چار برانڈز پر پابندی اور جرمانہ عائد

Wed May 14 , 2025
مظفرآباد، 14 مئی (پی پی آئیآزاد جموں و کشمیر فوڈ اتھارٹی نے عوامی صحت کے تحفظ کے لیے اقدامات کرتے ہوئے چار برانڈز کے گھی پر پابندی عائد کر دی ہے اور جرمانے لگائے ہیں۔ سیکرٹری فوڈ اتھارٹی عبد الحمید کیانی نے فوڈ اتھارٹی ایکٹ 2017ء   کی دفعہ 25 […]