شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

آزاد کشمیر میں گھی کے4چار برانڈز پر پابندی اور جرمانہ عائد

مظفرآباد، 14 مئی (پی پی آئیآزاد جموں و کشمیر فوڈ اتھارٹی نے عوامی صحت کے تحفظ کے لیے اقدامات کرتے ہوئے چار برانڈز کے گھی پر پابندی عائد کر دی ہے اور جرمانے لگائے ہیں۔ سیکرٹری فوڈ اتھارٹی عبد الحمید کیانی نے فوڈ اتھارٹی ایکٹ 2017ء   کی دفعہ 25 کے تحت کارروائی کی۔مظفرآباد میں جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق شفق بناسپتی، الپائن بناسپتی، اور کائنات اسپیشل بناسپتی کو پنجاب فوڈ اتھارٹی کی لیبارٹری رپورٹ کی بنیاد پر غیر معیاری پایا گیا۔ ان پراڈکٹس پر ایک لاکھ روپے فی پراڈکٹ جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ یہ پراڈکٹس انسانی صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہیں۔آزاد کشمیر بھر میں ان مصنوعات کی فروخت پر مکمل پابندی لگا دی گئی ہے۔ یونائیٹڈ گھی انڈسٹری کی پراڈکٹ“خیبر زر گھی”کو بھی NIH اسلام آباد کی رپورٹ کے مطابق غیر معیاری قرار دیا گیا ہے۔ اس گھی کی فروخت، ترسیل اور ذخیرہ پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ضبط شدہ گھی کا اسٹاک فوڈ سیفٹی آفیسر کی نگرانی میں محفوظ طریقے سے تلف کیا جائے گا۔ سیکرٹری فوڈ اتھارٹی عبد الحمید کیانی نے عوام کو معیاری خوراک کی فراہمی کو اولین ترجیح قرار دیا۔شہریوں سے درخواست کی گئی ہے کہ خریداری کرتے وقت ان پراڈکٹس سے اجتناب کریں اور کسی بھی شکایت کی صورت میں فوراً فوڈ اتھارٹی سے رابطہ کریں۔