شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کمشنر مظفرآباد اور کمانڈر ون اے کے بریگیڈ کا زخمیوں کی عیادت کا دورہ

مظفرآباد، 14 مئی (پی پی آئی) کمشنر مظفرآباد ڈویژن چوہدری گفتار حسین اور کمانڈر ون اے کے بریگیڈ مظفرآباد نے سی ایم ایچ مظفرآباد کا دورہ کیا اور بھارتی جارحیت کا شکار زخمیوں کی عیادت کی۔ ان کے علاج معالجے کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ کمانڈر سی ایم ایچ نے بتایا کہ زخمیوں کو ترجیحی بنیادوں پر ممکنہ سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ علاج میں کسی قسم کی کمی نہیں کی جائے گی۔ زخمیوں اور ان کے لواحقین نے علاج پر اطمینان کا اظہار کیا۔کمشنر مظفرآباد اور کمانڈر ون اے کے بریگیڈ نے کشمیر کی جدوجہد میں عوامی و فوجی حمایت کا اعادہ کیا۔ حکومت نے نقصانات کے ازالے کے لیے ایک بورڈ تشکیل دیا ہے جو 15 دن میں سفارشات پیش کرے گا۔کمشنر مظفرآباد نے مسجد بلا ل کے شہید کے لواحقین سے ملاقات کی اور شہید کی قربانی پر خراج عقیدت پیش کیا۔ حکومت کی طرف سے شہید کی بیوہ کو دس لاکھ کا چیک دیا گیا۔