اوکاڑہ میں شہید فوجی جوان اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

اوکاڑہ،15مئی (پی پی آئی) اوکاڑہ کے سپاہی عبداللہ کو فرض کی ادائیگی کے دوران شہادت کا درجہ حاصل ہوا، جس کے بعد انہیں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔ سپاہی عبداللہ پاکستان آرمی کی انفنٹری فورس کا حصہ تھے۔تفصیلات کے مطابق، شہید سپاہی عبداللہ بلوچستان میں ایک آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ساتھ مقابلے میں زخمی ہوئے تھے۔ کئی ماہ تک زیر علاج رہنے کے بعد، وہ خالق حقیقی سے جا ملے۔ شہید کے جنازے کی نماز میں فوجی افسران، جوان، اہل علاقہ، اور شہید کے عزیز و اقارب نے بھرپور شرکت کی۔آرمی افسران نے اس موقع پر کہا کہ وہ اس مشکل گھڑی میں شہید عبداللہ کی فیملی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے عبداللہ کو بہادر اور نڈر نوجوان قرار دیا، جنہوں نے دہشت گردی کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔اہل علاقہ اور ورثاء   نے پاکستانی افواج کے حق میں نعرے لگائے اور عبداللہ کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے دعا کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی خاندانوں کا بین الاقوامی دن منایا گیا

Thu May 15 , 2025
 کراچی،15مئی (پی پی آئی) دنیا بھر کی ظڑح پاکستان میں بھی خاندانوں کا بین الاقوامی دن  جمعرات کومنایا  گیا،  اس دن کے اہتمام کی 1993 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی  نے منظوری دی تھی۔ یہ سالانہ تقریب معاشرتی ترقی میں خاندانوں کے ضروری کردار کو اجاگر کرتی ہے۔ خاندان […]