امریکہ کو چاہیے کہ وہ بھارت پر زور دے کہ وہ کسی غیر سنجیدہ حرکت سے باز رہے: صدر آزاد جموں و کشمیر

مظفرآباد،15مئی (پی پی آئی) صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے جنوبی ایشیا میں قیام امن کے لئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی بروقت مداخلت نے خطے کو ایک بڑے سانحہ سے بچایا۔ انہوں نے امریکی صدر کی مسئلہ کشمیر پر انڈیا اور پاکستان کے درمیان ثالثی کی پیشکش کا خیر مقدم کیا اور زور دیا کہ یہ سیز فائر مستقل ہونا چاہیے تاکہ ایٹمی جنگ سے بچا جا سکے۔صدر آزاد کشمیر نے کشمیر ہاؤس میں امریکہ کے سیاسی قونصلر زیچرے ہرکنرائیڈر سے ملاقات میں کہا کہ بھارت بوکھلاہٹ میں کوئی بھی انتہائی اقدام کر سکتا ہے۔ اس لیے امریکہ کو چاہیے کہ وہ بھارت پر زور دے کہ وہ کسی غیر سنجیدہ حرکت سے باز رہے۔ انہوں نے امریکی ایمبیسی کے اعلیٰ عہدیداران کو مسئلہ کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔ صدر چوہدری نے اس موقع پر امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ امریکہ کو کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت دلوانے کے لئے کردار ادا کرنا چاہیے۔آخر میں صدر آزاد جموں و کشمیر نے امریکہ سے خطے میں امن کے قیام کے لئے کوششیں تیز کرنے کی درخواست کی اور کہا کہ جنوبی ایشیاء میں امن کی کنجی مسئلہ کشمیر کے حل میں مضمر ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

ایچ ای سی نے یونیورسٹی ڈیٹا مینجمنٹ مہارتوں کو بہتر بنانے کے لیے تربیت کا انعقاد کیا

Thu May 15 , 2025
لاہور،  15 مئی (پی پی آئی) ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کی کوالٹی اشورینس ڈویڑن نے 14 مئی 2025 کو ایک جامع تربیتی سیشن کا انعقاد کیا، جس کا مقصد اعلی تعلیم کے اداروں کے پی کیو آر فوکل پرسنز کی ڈیٹا مینجمنٹ مہارتوں کو بہتر بنانا تھا۔ یہ […]