پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بھارت نے حملہ کیا تو کشمیری عوام نے فوج کے ساتھ مل کر دفاع کیا: مظہر سعید شاہ

کراچی، 15مئی (پی پی آئی)وزیر اطلاعات آزاد جموں و کشمیر مظہر سعید شاہ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ جب بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو کشمیری عوام نے اپنے گھروں کو چھوڑنے کی بجائے فوج کے ساتھ مل کر دفاع کیا۔ انہوں نے بھارتی حکومت کے فالس فلیگ آپریشنز کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا کہ پہلگام میں بھارتی فوج کی نااہلی واضح ہوگئی۔مظہر سعید شاہ نے بتایا کہ بھارتی حملے میں آزاد کشمیر میں 32 افراد شہید ہوئے، جن میں معصوم بچے بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے جھوٹے دعوے کیے جا رہے ہیں کہ انہوں نے دہشتگردوں کو مارا ہے حالانکہ شہید ہونے والے معصوم شہری تھے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان نے جنگ میں فتح حاصل کی اور ثابت کیا کہ وہ ایک ذمہ دار ملک ہے۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل سید حافظ عاصم منیر نے بھارتی حکومت کے خلاف مضبوط موقف اپنایا ہے اور کشمیری عوام کے عزم کو سراہا ہے۔مظہر سعید شاہ نے بھارتی حکومت کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ مودی حکومت اقوام متحدہ کی قراردادوں کی پاسداری نہیں کرتی۔ انہوں نے بھارت میں مسلمانوں کے خلاف اقدامات کی مذمت کی۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر کو کامیاب بنانے کے لیے پاکستان کی عوام اور حکومت کا تعاون حاصل ہے۔ انہوں نے پاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ کشمیر کی تحریک آزادی کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔